سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین انتقال کر گئے،چیئرمین سینیٹ کا پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز)سابق صدر آزاد جموں و کشمیر راجہ ذوالقرنین خان انتقال کر گئے.مرحوم کی نمازِ جنازہ کل صبح 11 بجے تھاتھی کسگمہ میں ادا کی جائے گی۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے راجہ ذوالقرنین خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ کا راجہ ذوالقرنین خان کے صاحبزادے راجہ بابر علی ذوالقرنین سے ٹیلیفونک رابطہ، والد کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا ۔سید یوسف رضا گیلانی کا سوگوار خاندان سے اظہارِ یکجہتی، مرحوم کے اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا۔چیئرمین سینیٹ نے راجہ ذوالقرنین خان کی آزاد جموں و کشمیر کے لیے سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔راجہ ذوالقرنین خان نے آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی اور جمہوری زندگی میں اہم کردار ادا کیا، چیئرمین سینیٹ۔چیئرمین سینیٹ نے کشمیر کاز کے لیے راجہ ذوالقرنین خان کی کاوشوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قابلِ قدر قرار دیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مرحوم نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیری عوام کے حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ راجہ ذوالقرنین خان کی سیاسی بصیرت، عوامی خدمات اور کشمیر کے لیے ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔راجہ ذوالقرنین خان کا انتقال آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی و عوامی زندگی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، سید یوسف رضا گیلانی۔چیئرمین سینیٹ کی دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

خبر پر اپنی رائے دیں