مکہ معاہدہ سعودیہ، ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کی علامت، کسی کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مکہ معاہدہ ایک ڈیفینسو ایگریمنٹ ہے مکہ معاہدہ سعودی عرب، ترکیہ کے ساتھ ہماری شراکت داری کی علامت ہے،اکنامک ڈپلومیسی میری ذمہ داری ہے۔اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ 2026 کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا، مختلف ممالک کے سفرا ء اور شخصیات نے شرکت کی، اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر مارگلہ ڈائیلاگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔صدر آئی پی آرآئی لیفٹیننٹ جنرل ر ماجد احسان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارگلہ ڈائیلاگ پالیسی ساز اور متنوع خیالات کے لئے پلیٹ فارم بن چکا ہے، مارگلہ ڈائیلاگ بین الاقوامی، علاقائی اور ملکی سطح پر پالیسی سازوں کو سپورٹ فراہم کر رہا ہے، غزہ، افغانستان، یوکرین اور افریقہ میں جاری تنازعات بین الاقوامی نظام کی ناکامی کا ثبوت ہیں، اس سوال یہ ہے کہ جب یہ مسائل حل ہوں گے تودنیا میں کیا سسٹم ہوگا۔اس سال مارگلہ ڈائیلاگ کا موضوع ” بدلتا ہوا عالمی نظام – اسٹریٹجک غیر یقینی صورتحال سے کیسے نمٹا جائے”۔ رکھا گیا ہے، جنوبی ایشیاء میں قیام امن کا انعقاد صرف دوطرفہ عزت واحترام سے ہی ممکن ہے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مارگلہ ڈائیلاگ 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھرتی ہوئی دنیا کی ٹرانزیشن میں بہت زیادہ تعاون کی ضروت ہے، مارگلہ ڈائیلاگ کا موضوع پاکستان کو درپیش چیلنجز کا احاطہ کرتا ہے، پاکستان کے مفادات کا تحفظ بیرون ملک موثر سفارت کاری اور اندرونی طور پر مظبوطی سے ممکن ہے، آج بڑی طاقتوں میں رقابت عروج پر ہے، اقوام متحدہ جیسے اداروں کو سیاسی تقسیم کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ خلیج اور بحیرہ احمر میں کشیدگی سے ظاہر ہے کہ کیسے علاقائی تنازعات نظام کو درہم برہم کر سکتے ہیں، بایو ٹیکنالوجی سمیت جدید ٹیکنالوجیز ریاستوں کے بحرانوں سے نمٹنے کے طریقہ کار کو بدل رہی ہیں، پالسی ساز کے وقت مدنظر رکھا جانا چاہیے کہ ایک ڈومین میں بحران دیگر شعبوں تک پھیل سکتا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے امریکا اور ایران کے مابین مذاکرات اسی سلسلے کی کڑی تھے، جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے جموں کشمیر تنازعے کا حل سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا ضروری ہے، پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کرتا رہے گا، ہم چاہتے ہیں افغان سرزمین کسی دوسرے ملک خصوصا پاکستان کیخلاف استعمال نا ہو، پاکستان اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق تنازعات کے پرامن حل کے اصول پر قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل نے 5 نومبر کو تنازعات کے دوران سفارت کاری اور بات چیت سے متعلق پاکستان کی قرارداد منظور کی، امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مذاکرات پاکستان کی پرامن سفارت کاری پالسی کے عکاس ہیں، اسلام آباد ایم او یو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی جانب سے تنازعات کے پرامن حل کی کوششوں کو ظاہر کرتے ہیں، خلیج اور بحیرہ احمر میں کشیدگی سے ظاہر ہے کہ کیسے علاقائی تنازعات نظام کو درہم برہم کر سکتے ہیں، بایو ٹیکنالوجی سمیت جدید ٹیکنالوجیز ریاستوں کے بحرانوں سے نمٹنے کے طریقہ کار کو بدل رہی ہیں، پالسی ساز کے وقت مدنظر رکھا جانا چاہیے کہ ایک ڈومین میں بحران دیگر شعبوں تک پھیل سکتا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں