کوئٹہ(شہرنامہ نیوز)کیچ میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ و ہتھیار، کمیونیکیشن کا سامان اور نقدی برآمد ہوئی۔برآمد ہونے والی نقدی میں عام بلوچ شہریوں سے لوٹی گئی رقم بھی شامل ہے۔ آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
کیچ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک،کمیونیکیشن سامان اور نقدی برآمد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






