عمران خان کی دو بہنیں نورین نیازی، عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا

لاہور(شہرنامہ نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو رہائی کے آرڈر جیل حکام کو موصول ہونے کے بعد رہا کیا گیا، دونوں بہنیں 3 ایم پی او کے تحت کوٹ لکھپت جیل میں بند تھی۔جیل حکام کے مطابق عمران خان کی تیسری بہن علیمہ خان کو تاحال جیل سے رہا نہیں کیا گیا، ان کی رہائی کے احکامات جیل حکام کو موصول نہیں ہوئے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں