اسلام آباد (شہرنامہ) اکثر ناشتے کو دن کی اہم ترین غذا قرار دیا جاتا ہے۔ناشتے سے دن کا غذائی آغاز ہوتا ہے اور آپ کا انتخاب اس حوالے سے اہم ہوتا ہے۔اگر آپ میٹھا کھانا پسند کرتے ہیں تو دن بھر چینی سے بنی اشیا کی خواہش یا اشتہا زیادہ محسوس ہوگی۔مگر جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں تو ناشتے کی متوازن عادات کو اپنا ضروری ہے۔
ناشتے کی بہترین عادات کے بارے میں غذائی ماہرین کیا کہتے ہیں، وہ آپ درج ذیل میں جان سکتے ہیں۔
پروٹین ایک اہم غذائی جز ہے مگر جسمانی وزن میں کمی کے لیے اسے لازمی خیال کیا جاتا ہے۔پروٹین سے پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے۔یعنی پروٹین سے بھرپور ناشتے کے بعد کچھ وقت تک مزید کھانے کی خواہش کا امکان کم ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ دن کا آغاز پروٹین سے بھرپور ناشتے سے کرنا بہتر ہوتا ہے۔
بیشتر افراد سوچتے ہیں کہ ناشتہ کرنے کے بعد ورزش کرنا بہتر ہوتا ہے، مگر یہ خیال درست نہیں۔ماہرین نے بتایا کہ جب خالی پیٹ ورزش کی جاتی ہے تو جسم کے ایندھن کے لیے چربی گھلانے لگتا ہے۔مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ صبح اٹھ کر بہت زیادہ سخت ورزش شروع کردیں بلکہ ہلکی پھلکی ورزش بھی کافی ہوتی ہے، بس ورزش کے بعد 30 منٹ کے اندر ناشتہ
ماہرین کے مطابق ہمارا جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور جسمانی افعال کو درست رکھنے کے لیے ہمیں پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔جسم میں پانی کی مناسب مقدار صحت مند ہاضمے کے لیے ضروری ہے، جس سے صحت مند جسمانی وزن کے حصول اور توند کی چربی کو گھلانے میں مدد ملتی ہے، تو ناشتے سے پہلے ایک یا 2 گلاس پانی پینا کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
اکثر افراد بہت تیزی سے ناشتہ کرنے کے عادی ہوتے ہیں، مگر جسمانی وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کو دن کی پہلی غذا کو آرام سے جزوبدن بنانا چاہیے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کوشش کریں کہ رات کے کھانے اور ناشتے میں کم از کم 12 گھنٹے کا وقفہ ہو تاکہ جسمانی چربی کو زیادہ گھلایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے چھپی سائنس یہ ہے کہ ہر بار جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو بلڈ شوگر بڑھنے کے ردعمل پر انسولین کی سطح بڑھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے جسم کو بتاتا ہے کہ کافی مقدار میں ایندھن دستیاب ہے تو ہمیں چربی ذخیرہ کرنے کی ضرورت نہیں۔
جسمانی وزن میں کمی کے لیے صحت مند غذائی عادات کو برقرار رکھنا ضروری ہے، اپنے جسم کو اس کی تربیت دیئے بغیر کسی قسم کی مثبت تبدیلی کو زیادہ دیر تک برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔یہی وجہ ہے کہ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ ناشتے کا اچھا انتخاب کریں اور اچھی طرح چبا کر ذائقے سے لطف اندوز ہوں۔
وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟ ناشتے کی یہ 5 عادات اپنا کر مثبت نتائج حاصل کریں






