اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچنے والے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور معزز مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے اجلاس کی کارروائی کو نتیجہ خیز بنانے کی امید ظاہر کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 15 اور 16 نومبر کو منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے تمام وزرائے خارجہ اور معزز مندوبین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔نائب وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ اجلاس میں تعمیری اور نتیجہ خیز تبادلہ خیال ہوگا اور تمام رکن ممالک علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
پاکستان کی میزبانی میں ای سی او وزرائے خارجہ کا اجلاس، اسحاق ڈار کا خیرمقدم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






