اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) لاہور اور ملتان میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، دونوں شہروں کے شہری اسموگ کی لپیٹ میں آگئے۔لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور پہلےنمبر پر ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 300 سےتجاوزکرگیا ہے،محکمہ موسمیات کےمطابق شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا،جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب ملتان میں بھی فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی،جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 318 ریکارڈکیاگیا،شہرکی فضا زہریلی ہونے سے شہریوں کو سانس لینےمیں مشکلات کا سامنا ہے، سانس اور آنکھوں کی بیماریوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
لاہور اور ملتان اسموگ کی لپیٹ میں، فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






