اسلام آباد(شہرنامہ نیوز) پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا ہے۔رہنما پیپلزپارٹی نوید قمر نے جیونیوز سےگفتگو میں تصدیق کی ہےکہ ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا ہے، گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے حوالے سے اتفاق ہوا ہے۔نوید قمرکا کہنا تھا کہ گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے ن لیگ کو ملیں گے جب کہ گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات اور رابطوں کے بعد حکومت سازی پر اتفاق ہوا۔ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی ن لیگ کے ووٹ سےگلگت بلتستان میں اپنی حکومت بنائےگی۔
یپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






