اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نےریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثیوں کے حملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نےکہا کہ شہری بنیادی ڈھانچے اور معاشی تنصیبات کو نشانہ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں،جارحیت کے ایسے اقدامات علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان برادر ملک سعودی عرب اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کو اپنے شہریوں اور ملک میں مقیم افراد کے تحفظ کا پورا حق حاصل ہے۔ پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
حوثی حملوں کی شدید مذمت،پاکستان ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، شہباز شریف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






