یو اے ای اور سنگاپور دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں پہلے نمبر پر

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) ذاتی تحفظ کے اعتبار سےمتحدہ عرب امارات دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار، گیلپ گلوبل سیفٹی رپورٹ 2026 میں یو اےای نےسنگاپور کےساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔رپورٹ کےمطابق متحدہ عرب امارات کے 96 فیصد شہریوں اور رہائشیوں نے رات کے وقت تنہا پیدل چلنےکو محفوظ قرار دیا، اماراتی شہریوں میں یہ شرح 98 فیصد جبکہ غیرملکی رہائشیوں میں 96 فیصد رہی،مردوں اور خواتین دونوں میں نتائج یکساں طور پر 96 فیصد ریکارڈ کیے گئے۔متحدہ عرب امارات نے 2020 کے بعد پہلی بارعالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ 2024 کے مقابلےمیں اسکے اسکور میں 6 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔رپورٹ میں سعودی عرب 95 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، تاجکستان اور کویت 93 فیصد کے ساتھ تیسرےجبکہ بحرین 92 فیصد کے ساتھ نمایاں رہا،خلیج تعاون کونسل کے چارممالک دنیا کے دس محفوظ ترین ممالک میں شامل ہیں۔گیلپ کےقانون اور امن و امان کے انڈیکس میں بھی متحدہ عرب امارات نے 100 میں سے 95 پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ عالمی اوسط 80 پوائنٹس رہی۔دوسری جانب دنیا بھرمیں ذاتی تحفظ کے احساس میں کمی دیکھی گئی، عالمی سطح پر صرف 69 فیصد افراد نے رات کے وقت تنہا پیدل چلنے کو محفوظ قرار دیا، جو 2024 میں 73 فیصد تھا۔یہ رپورٹ 140 ممالک اور علاقوں میں 15 سال یا اس سے زائد عمر کے ایک لاکھ 43 ہزار 620 افراد کے 2025 میں کیے گئے سروے پر مبنی ہے

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں