اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہمارے کونسلرز ہی ہماری بنیاد ہیں۔ اور ہم اپنی بنیاد کو مضبوط سے مضبوط تر کریں گے۔ اور ہم انشاءاللہ کامیابی کے بعد سب سے زیادہ بلدیاتی سطح کے نظام کو مضبوط اور موثر کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کریں گے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں یونین کونسل 47۔ 48۔ 49۔61۔ 63۔ 65۔اور 66 کے نمائندہ کونسلرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین پارٹی نے کہا کہ آپ لوگ گھر گھر جائیں لوگوں سے رابطہ رکھیں لوگوں کے مسائل کو سنیں۔ سمجھیں اور جو اسی وقت حل ہونے والے ہیں وہ حل کریں۔ ہم نے بغیر اقتدار کے بھی عوام کے بنیادی مسائل کو زیادہ سے زیادہ حل کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں۔
بلدیاتی نظام کو مضبوط اور مؤثر بنانا اولین ترجیح ہوگی،خاقان وحید خواجہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






