رخصتی کے بعد دلہن آشنا کے ساتھ فرار، دولہا سڑک پر تلاش کرتا رہا

رحیم یار خان(شہرنامہ نیوز)صادق آباد میں رخصتی کے بعد دلہن آشنا کے ساتھ فرار ہوگئی،دولہے راجا کی سڑک پر دلہن کو ڈھونڈتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا کی اطلاعات کےمطابق بارات صادق آباد جا رہی تھی کہ راستے میں دلہن نے واش روم جانے کے بہانے گاڑی رکوائی اور موقع ملتے ہی اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی۔دلہا اور باراتی شاہراہ پر دلہن کی تلاش میں سرگرداں رہے،جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔کئی صارفین نے کہا کہ یہ ویوز کے چکر میں فیک کہانی لگ رہی اگر یہ حقیقی دلہا ہے تو اس کے آس پاس سے خواتین مرد بلکل اجنبی بن کر کیوں گزر رہے ہیں؟

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں