کراچی(شہرنامہ نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ سونا 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 11 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 859 روپے اضافے سے 3 لاکھ 34 ہزار 478 روپے ہوگئی۔22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 37 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 615 روپے مقرر ہوئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 115 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 676 ڈالر فی اونس ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 277 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 906 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی 238 روپے اضافے سے 4 ہزار 206 روپے کی ہوگئی۔
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







