وزیراعظم اور حافظ نعیم الرحمٰن کی اہم ملاقات ، پیٹرولیم قیمتوں سے اہم اعلان متوقع

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور لیوی کے خاتمے کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے درمیان ملاقات جاری ہے۔حکومت اور جماعت اسلامی وفد میں پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں کمی پر مذاکرات ہو رہے ہیں جبکہ جماعت اسلامی مہنگی گندم اور آٹے کا مسئلہ بھی وزیر اعظم کے سامنے اٹھا رہی ہے۔ملاقات کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم اعلان متوقع ہےامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کر کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے وفد میں نائب امیر لیاقت بلوچ، سید فراست علی شاہ، عنایت اللہ خان اور دیگر شامل ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں