مس یونیورس 2026 کا تاج پورٹو ریکو کی جینیفر بیریٹو کے سر

پورٹو ریکو(شہرنامہ شوبز نیوز)مس یونیورس 2026 کا تاج پورٹو ریکو کی خوبصورت اور ذہین خاتون نے اپنے نام کرلیا۔27 برس کی جینیفر بیریٹو مس یونیورس کی تاریخ میں پہلی شادی شدہ خاتون اور پہلی ماں بن گئی ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔’مس یونیورس’ کی ویب سائٹ کے مطابق اس سال دنیا بھر سے 116 خواتین نے ‘مس یونیورس’ کے خطاب کے لیے مقابلہ کیا، جن میں سے 30 فائنلسٹ مقابلے کے آخری مرحلے تک پہنچیں۔میکسیکو کی ’مس یونیورس 2025‘ فاطمہ بوش نے جینیفر بیریٹو کے سر پر تاج سجایا، جس کے ساتھ ہی وہ اس تنظیم کی ’ڈائمنڈ جوبلی کی فاتح بن گئیں۔’مس یونیورس’ کی ویب سائٹ کے مطابق اس سال کا تاج دیگر تمام تاجوں سے منفرد ہے، کیونکہ اسے جیولری کے معروف ڈیزائنر جارج وٹلز نے پیرس کے جیولری ہاؤس ‘میسن ڈی اور’ (Maison d’OR) کے اشتراک سے تیار کیا ہے، یہ تاج 18 قیراط سفید سونے سے بنا ہے اور اس میں 3ہزار 150 ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں