15 سال کا انتظار ختم، شاہ رخ خان اور کرینہ کپور پھر ایک ساتھ

بمبئی(شہرنامہ شوبز نیوز)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اورکرینہ کپورخان 15 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پرجلوہ گر ہوگئے۔دونوں اداکاروں کی آنے والی فلم ’کنگ‘ کا نیا گانا ’ڈیڈی کول‘ ریلیز کردیا گیا،جس میں شاہ رخ خان اور کرینہ کپور ایک ساتھ رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ہدایت کارسدھارتھ آنندکی فلم کے اس گانے میں بونی ایم کے مشہور گانے ’ڈیڈی کول‘ کو نئے بالی ووڈ اندازمیں پیش کیاگیا ہے،گانےکی رونمائی میٹا کے ’ہاؤس آف انسٹاگرام 2026‘ ایونٹ میں کی گئی،جس میں 700 سے زائد کانٹینٹ کری ایٹرز نےشرکت کی،گانا زی میوزک کمپنی اور ٹی سیریز کے یوٹیوب چینلز پر بھی جاری کردیا گیا ہے۔شاہ رخ خان اورکرینہ کپور آخری مرتبہ 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’را ون‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے،فلم ’کنگ‘ کا یہ دوسرا اہم میوزیکل ریلیز ہے،اس سے قبل شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون پر فلمایا گیا گانا ’تو مل جائے‘ بھی ریلیز کیا جاچکا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں