تلہ گنگ (شہرنامہ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے تلہ گنگ کو کل سے ضلع بنانے کا اعلان کر دیاہے ۔ تلہ گنگ میں ڈپٹی کشنر اور ڈی پی او بھی آجائے گا، ڈی سی، ڈی پی او کا انٹرویو کرکے آئی ہوں، تلہ گنگ کو2ارب روپے بھیج رہی ہوں۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے کہاہے کہ ایک وعدہ ہوا تھا جھوٹے وعدوں کی طرح کہ تلہ گنگ کو ضلع بنائیں گے،جھوٹے وعدے کرنے والے پیچھے رہ گئے، جھوٹے وعدے کرنے والوں کو تاریخ نے ملیامیٹ کردیا،مریم نواز نے کہا کہ تلہ گنگ میں 300کلومیٹر سڑک بنی ہے، اتنا خوبصورت تلہ گنگ پہلے کبھی نہیں دیکھا، نوازشریف کی بیٹی نے آپ کی خدمت کی ہے، تلہ گنگ میں پانی کا بہت مسئلہ ہے، ٹمن ڈیم کو مکمل کیا، دیگر ڈیم بھی بنادوں گی، 2سال میں تلہ گنگ کی تقدیر اور بھی بدلے گی، تلہ گنگ والوں کی تقدیر بدل کر جاؤں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







