اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) پاکستان کے پہلے خلاباز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی نے خلا سے وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے براہِ راست گفتگو کی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نےمحمد ذیشان علی کو تاریخی خلائی مشن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے لیے باعث فخر ہے،پہلے پاکستانی خلاباز کی کامیابی پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔ وزیراعظم نے خلاباز کے اہل خانہ کو بھی مبارکباد دی۔چیئرمین سپارکو نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی موقع پر ان کی موجودگی باعث مسرت ہے،دورے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور پاکستان میں چین کے سفیر بھی موجود تھے۔چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق اس خصوصی رابطے کا اہتمام پاکستان کے خلائی و بالائی فضائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے صدر دفتر میں کیا گیا تھا۔
پاکستان کے پہلے خلاباز ذیشان علی کا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے براہِ راست رابطہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







