برگن سٹاک(شہرنامہ نیوز) پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔پاکستان اور قطر کی جانب سے جاری کیے جانے والے مشترکہ اعلامیے میں فریقین نے مذاکرات کی نگرانی کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کر لیا ہے، حتمی معاہدے کیلئے 60 روزہ روڈ میپ منظور کرلیا گیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان تکنیکی مذاکرات فوری شروع ہوں گے، مذاکرات پورے ہفتے برگن سٹاک میں جاری رہیں گے، آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت کیلئے رابطہ لائن قائم کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔اعلامیے کے مطابق ایٹمی پروگرام، پابندیوں سے متعلق ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے، لبنان جنگ بندی پر عملدرآمد کیلئے ڈی کنفلیکشن سیل قائم کرنے پر اتفاق کر لیا گیا، ڈی کنفلیکشن سیل میں لبنان اور ثالث ممالک شامل ہوں گے، ثالث ممالک مذاکرات تعمیری ماحول میں آگے بڑھانےکیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات کی نگرانی کیلئے قائم کمیٹی مذاکراتی عمل کی نگرانی کرے گی، چیف مذاکرات کار کمیٹی کو باقاعدگی سے رپورٹ دیں گے، چیف مذاکرات کار جوہری پروگرام، پابندیاں اور نگرانی و تنازع کے حل سے متعلق گروپس کی قیادت کریں گے، معاہدے پر مؤثرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔اس کے علاوہ قطر اور پاکستان نے امریکہ اور ایران کی سفارتی کوششوں کو سراہا، اور امید ظاہر کی ہے کہ سفارتی عمل خطے میں پائیدار امن اور استحکام کی بنیاد بنے گا۔
ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






