اسلام آباد (شہرنامہ نیوز)ماضی کی معروف پاکستانی فلم اسٹار نشو نے بزرگ افراد کو جائیداد کے حوالے سے اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھاپے میں اپنی صحت اور دولت کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔
حال ہی میں نشو نے میزبان یازی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے تجربات کی روشنی میں بزرگ والدین کو مشورہ دیا۔
نشو کا کہنا تھا کہ بڑھاپے میں انسان کو اپنی صحت اور مالی معاملات پر مکمل کنٹرول رکھنا چاہیے کیونکہ بعض اوقات قریبی لوگ بھی رویہ بدل لیتے ہیں۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ زندگی میں اپنی جائیداد بچوں کے نام نہیں کرنی چاہیے۔
ان کے مطابق جو کچھ آپ کے پاس ہے وہ آپ کے انتقال کے بعد خود بخود بچوں کو مل جائے گا لیکن اگر آپ زندگی میں ہی سب کچھ دے دیں گے تو آپ کی اہمیت کم ہو سکتی ہے۔
نشو بیگم کا بزرگوں کو جائیداد کے حوالے سے اہم مشورہ






