راولپنڈی (شہرنامہ نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حملے بھارت کرارہا ہے جسے پاکستان کی خوشحالی قبول نہیں جب کہ بلوچستان میں 4 روز کے دوران 42 شہری شہید ہوئے 54 دہشت مارے گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اہم نیوز کانفرنس کی اور بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورت حال سے متعلق اپڈیٹ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ منگی ڈیم، کوئٹہ پمپنگ اسٹیشن کے علاقے میں بھی دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، تاہم بلوچستان کے بہادر عوام اور پولیس اہلکاروں نے جرات و بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، زیارت میں کم از کم 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گرد اپنی 15 لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔منگی ڈیم سے کوئٹہ کے عوام کو پانی فراہم کیا جاتا ہے، 6 جولائی کو دہشت گردوں نے منگی ڈیم پر حملہ کیا۔بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشت گرد ہلاک جب کہ 11 جوانوں نے وطن کے دفاع میں جام شہادت نوش کیا۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر دہشت گردوں کے ان حملوں میں 42 قیمتی جانیں گئیں جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 54 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں این-25 پر جھاو کراس اور کرارو کے درمیان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد روڈ بلاک کر کے مسافروں اور مقامی شہریوں سے بھتہ وصول کرنے میں مصروف تھے۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بھتہ وصول کرنے والے فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشت گرد جہنم واصل اور متعدد زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران وطن کے دفاع میں لڑتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 11 بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کر گئے۔سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی اس عزم کا واضح اظہار ہے کہ عوام کی جان و مال، شاہراہوں کے تحفظ اور بلوچستان کے امن کو یرغمال بنانے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی خوشحالی اورترقی کے دشمن دہشتگردی کے ان واقعات میں ملوث ہیں، افغان طالبان رجیم کے ساتھ مل کر پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ان دہشتگرد واقعات کے پیچھے ایک ماسٹر مائنڈ ہے، پاکستان کے دشمنوں کو پاکستان کی ترقی اور عزت سے مسئلہ ہے، پاکستان کے دشمن نہیں چاہتے ہے کہ بلوچستان میں ترقی ہو۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہم یہاں ہیں اور یہاں رہیں گے، ہم ہر دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے، تم ہمارے بچوں اور معصوم شہریوں کو مارو اور ہم تم سے بات کریں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی ہو گی۔
بلوچستان دہشتگردی میں بھارت ملوث، 4 روز میں 54 دہشتگرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






