امریکہ /تہران (شہرنامہ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے امریکا یا اس کے مفادات پر حملہ کیا تو ہر حملے کے جواب میں 20 گنا زیادہ طاقت سے کارروائی کی جائے گی۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کے خلاف فوجی محاذ پر پہلے ہی کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اب بہت کم وسائل بچے ہیں اور وہ معاہدہ کرنے کے لیے بے چین ہے، تاہم مجھے یقین نہیں کہ وہ معاہدے کی پاسداری کرے گا۔ ٹرمپ سے جب سوال کیا گیا کہ اگر ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے تو پھر اس نے تجارتی جہازوں کو کیوں نشانہ بنایا جس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ سچ پوچھیں تو وہ کچھ حد تک غیر متوازن ہیں، حالات ان کے قابو سے باہر دکھائی دیتے ہیں لیکن وہ معاہدہ ضرور کرنا چاہتے ہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم نے انہیں بہت سخت جواب دیا ہے۔ اب اگر وہ ہر بار ہم پر حملہ کریں گے تو ہم اس کے جواب میں 20 گنا زیادہ طاقت سے کارروائی کریں گے۔
دوسری جانب ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی تیل برآمد کرنے والے اہم مرکز خارگ جزیرے پر حملے کی دھمکی پر ایران نے کہا ہے کہ تم آؤ، ہم تمہارا انتظار کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے ایران پر حملوں کے جواب میں ایران نے بحرین اور کویت میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جبکہ اور یہ اعلان کیا ہے کہ تہران کسی بھی قسم کی کشیدگی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ٹرمپ کے ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے دو ٹوک پیغام کے ساتھ امریکی دھمکی کو مسترد کردیا۔. انہوں نے کہا کہ آؤً ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔ خارگ جزیرے کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔عراقچی کا کہنا تھا کہ جارحانہ بیان بازی کبھی بھی ایرانی قوم کے وقار یا لچک کو کم نہیں کرے گی۔
ایران کے ہر حملے کا جواب 20 گنا زیادہ طاقت سے دیں گے، ٹرمپ، آؤ! ہم تمہارا انتظار کررہے ہیں، ایران کا امریکا کو چیلنج






