سیکورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن”شبعان” جاری،13 خارجی دہشتگرد جہنم واصل، 5روز میں 75 دہشتگرد مارے گئے

اسلام آباد(شہرنامہ نیوز) منگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشتگرد انہ واقعے کے تسلسل میں پاک فوج ، ایف سی اور بلوچستان پولیس کا “آپریشن شعبان” جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الخوارج کے 26 خوارج کو 6 اور 7 جولائی کو پہلے ہی جہنم واصل کیا جا چکا ہے، آپریشن شعبان کے دوران دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زمینی اور اور ہوائی ایکشنز کے ذریعے فتنہ الخوارج کے خلاف متعدد کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کیے جا چکے ہیں، آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی تعداد مجموعی طور پر 39 ہو گئی ہے۔آپریشن شعبان کے علاوہ آج صبح خضدار زیدی کے علاقے میں دہشتگردوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ بھی پسپا کردیا گیا، فوج اور ایف سی کے دستوں کی برق رفتار کارروائی کے ذریعے 8 دہشتگردوں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ملیں۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ 5 سے 6 مزید دہشتگردوں کے ہیلی کاپٹر آپریشنز میں مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں، 5 جولائی سے آپریشن شبعان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 75 دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں زمینی اور فضائی کارروائیوں کے ذریعے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آج صبح خضدار کے زیدی علاقے میں پولیس سٹیشن پر ہونے والا مبینہ حملہ بھی ناکام بنا دیا گیا۔

خبر پر اپنی رائے دیں