پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ،مٹی کا تیل اور جیٹ فیول بھی مہنگا

اسلام آباد(شہرنامہ نیوز)حکومت نے اگلے ہفتے کیلئے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ،مٹی کا تیل اور جیٹ فیول بھی مہنگا کر دیا وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پاکستان نے اگلے ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے اور اس کا اطلاق 11 جولائی 2026 سے اگلے ہفتے کے لیے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 18 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 297 روپے 53 پیسے سے بڑھ کر 310 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 13 روپے 80 پیسے اضافے کے بعد 309 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر323 روپے 30 پیسے مقرر کردی گئ حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 13 روپے 23 فی لیٹر اضافہ کردیا، جیٹ فیول کی نئی قیمت 251 روپے 2 پیسے فی لیٹرہوگئی۔ذرائع نے کہا کہ عالمی منڈی میں اچانک تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ رات حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا اور پیڑولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔اس سے قبل مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 231 روپے 14 پیسے تھی۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد مٹی کے تیل استعمال کرنے والے صارفین پر بھی اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔

خبر پر اپنی رائے دیں