آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، 13 حلقوں میں سے ن لیگ 9اور پیپلزپارٹی 4 سیٹوں پر کامیاب

میرپور (شہرنامہ نیوز)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) نے اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں برتری حاصل کرلی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا دوسرا نمبر ہے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے میر پور، کوٹلی اور بھمبر میں قائم 13 حلقوں پر پیر کو ووٹنگ ہوئی، جس کے بعد اب غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ میرپورڈویژن کے 13 حلقوں میں سے اب تک 12 کے مکمل غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج آگئے ہیں جس کے مطابق 8 حلقوں پر مسلم لیگ (ن) اور 4 حلقوں پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی ہے۔ غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے 1 میرپور 1، حلقہ ایل اے 4 میرپور 4، حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1، حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3، حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2، حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4، ،حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5، حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 سے ن لیگ کامیاب ہوئی ہے۔ حلقہ ایل اے 2 میرپور 2، ایل اے 3 میرپور 3، حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 سے پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی ہے۔
حلقہ ایل اے 1 میرپور 1سے مسلم لیگ(ن) کے اظہر صادق 15427 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔حلقہ ایل اے 2 میرپور 2 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید نے 12904 ووٹ لے کر میدان مارلیا ۔حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان 11676 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 20172 ووٹ لے کر جیت گئے ۔حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1 سے وقار احمد نور 30259 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 35490 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1سے پیپلزپارٹی کے ظفر اقبال ملک 19535 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے ۔حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 سے مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم ووٹ 31080 لے کر جیت گئے ۔حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 سےمطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 12431 ووٹ لے کر کامیاب رہے ۔حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4 سے مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 26190 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 سے ن لیگ کے محمد ریاست خان 35168 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے ۔حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 سے مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 21 ہزار 856 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2 کے 195 پولنگ اسٹیشنز میں سے 100 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجےکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 21210 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان چوہدری 11354 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 کے 169 میں سے 36 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 6999 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے فتح محمود الحسن 3560 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں