اسلام آباد (شہرنامہ نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم ڈویژن نے 29 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 63 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کی کمی کی گئی تھی۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






