امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملے شروع کر دیے،دھماکوں کی گونج

فلوریڈا(شہرنامہ نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سینٹ کام نے کہا آج مشرقی امریکی وقت کے مطابق رات 8 بجے ایران کے خلاف فضائی حملے شروع کر دیے گئے ہیں۔امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ روز مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج پر ایران کے مبینہ حملوں کی کوشش کے جواب میں کی جا رہی ہے۔سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران پر حالیہ حملے تہران کے اقدامات کے خلاف طاقتور اور فیصلہ کن ردِعمل ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم امریکی دفاعی نظام نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج پر بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور متعدد ایرانی میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیے گئے۔انہوں نے واضح کہا تھا کہ ایران پر سخت حملہ کیا جائے گا اور امریکا اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام کرے گا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں