پیٹرول 1 روپے 9 پیسے ،ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے اضافہ

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔31 جولائی کیلئے اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 9 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 336 روپے 15 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 393 روپے 4 پیسے پر پہنچ گئی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں