اوٹاوا میں فوزیہ ہیمانی کی شاندار کامیابی، ایک اور فل آئرن مین چیلنج سر کر لیا

اوٹاوا (شہرنامہ نیوز)پاکستانی خاتون فوزیہ ہیمانی نے ایک اور ٹرائیٹمتھلون آئرن مین چیلنج مکمل کرلیا۔ کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں ہونیوالے آئرن مین چیلنج میں پاکستانی خاتون نے بہترین فٹنس کا مظاہرہ کیا اور چوتھی مرتبہ فل آئرن مین چیلنج مکمل کرلیا۔ آئرن مین چیلنج انڈیورنس اسپورٹس کے دشوار ترین مقابلوں میں سے ایک ہے، آئرن مین میں ایتھلیٹس 3.8 کلو میٹر سوئمنگ، 180 کلو میٹر سائیکلنگ اور 42.2 کلو میٹر رننگ کرتے ہیں۔ کراچی کے فیصل شفیع اور برٹش پاکستانی رنر ہما رحمٰن نے کیپ ٹاؤن میراتھون میں تاریخ رقم کر دی فوزیہ نے چیلنج 15 گھنٹے 22 منٹ اور 35 سیکنڈز میں مکمل کیا، انہوں نے سوئمنگ ایک گھنٹہ 45 منٹ، سائیکلنگ 7 گھنٹے 7 منٹ اور میراتھون 6 گھنٹے 11 منٹ میں مکمل کیا۔ فوزیہ ہیمانی 2021، 2024 اور 2025 میں بھی فل آئرن مین چیلنج مکمل کرچکی ہیں جب کہ وہ 5 مرتبہ ہاف آئرن مین چیلنج بھی مکمل کرچکی ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں