پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، پیٹرول3روپے 19 پیسےسستا

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی اور وزارت توانائی کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزارت توانائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے لیے جاری طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کردی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے کی معمولی کمی کردی گئی ہے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 19 پیسے کم کردیے گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 383 روپے 86 پیسے سے کم کرکے 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کردی ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں