مشترکہ مکہ دفاعی معاہدہ جارحیت نہیں پوری امت کی طاقت کیلئے ہے: وزیراعظم

اسلام آباد(شہرنامہ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مشترکہ مکہ دفاعی معاہدے کا مقصد جارحیت نہیں بلکہ خطے کی خوش حالی اور امن کو فروغ دینا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کابینہ کو سہ ملکی معاہدے پر اعتماد میں لیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام اور افواج اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ مل کر حرمین کی ذمہ داری ہمیشہ سے نبھاتے رہے ہیں۔انہوں نے اراکین سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ سال ہم نے اس ضمن میں باقاعدہ معاہدہ کیا اور اس جمعہ کو ہم نے معاہدے میں توسیع کرتے ہوئے ترکیہ کو بھی شامل کیا۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ تین ممالک کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے مقصد خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے اس کا مقصد قطعی طور پر جارحیت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف ان تین ممالک بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے باعث تقویت ہے۔شہباز شریف نے معاہدے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے لیے کئی برس سے کاوشیں جاری تھیں جو جمعہ کو پایہ تکمیل پر پہنچیں۔ان کا کہنا تھاکہ پچھلے دنوں دہشت گردوں نے ملک کے بعض علاقوں میں دہشت گردی کا بازار گرم کیا، ہنگو میں بہت پولیس والے شہید ہوئے، سوات میں جوان شہید ہوئے، میجر حافظ احسان الہیٰ نے جام شہادت نوش کیا، کیپٹن حمزہ اکرم نے ملک کیلیے خون کا نذرانہ پیش کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی دیار خان نے دھرتی کیلیے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا اور پاکستان کے ہزاروں بچوں، بچیوں کو بچاتے ہوئے لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچا گئے، ہمیں ان سب کیلیے اللہ سے دعا کرنی ہے

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں