تہران(شہرنامہ نیوز)ترک خبر ایجنسی نے پاکستانی حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ پر دعویٰ کرتے ہوئےکہا کہ امریکا اور ایران نے 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کرلیا ہے۔ ترک خبر ایجنسی کے مطابق دونوں فریقین نے جنگ بندی میں توسیع پر رضامندی سے ثالثوں کو آگاہ کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران توسیع کی مدت طےکرنےکےلیےایک دوسرےسے پیغامات کا تبادلہ کررہےہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق موجودہ 60 روزہ جنگ بندی کی مدت 17 اگست کو ختم ہونے والی ہے۔ دوسری طرف سینئر ایرانی ذرائع نے امریکا سے 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کی خبروں کی تردیدکردی سینئر ایرانی ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں توسیع پرکوئی بات چیت نہیں ہو رہی، ایران کے نقطہ نظر سے جنگ بندی کے آغاز کی کوئی تاریخ ہی نہیں، جنگ بندی میں توسیع کے لیےکوئی چیز موجود نہیں۔سینئر ایرانی ذرائع کا کہنا ہےکہ امریکا نے عبوری معاہدہ طے پانےکے 48 گھنٹے بعد اس کی خلاف ورزی کی، امریکا چند روز بعد معاہدے سے دستبردار ہوگیا، زیربحث امور میں امریکا کاایم او یو پر واپس آنا شامل ہے، زیربحث امور میں امریکا کا اپنی ذمہ داریاں پوری کرنےکے لیے وقت کا تعین شامل ہے۔
امریکا اور ایران کا جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق، ترک خبر ایجنسی ،ایران کی تردید
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







