فلم آئس پرنسس سے شہرت پانے والی امریکی اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر انتقال کر گئیں

ساؤتھ کیرولائنا (شہرنامہ نیوز)فلم آئس پرنسس سے شہرت پانے والی امریکی اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی موت کی تصدیق ان کے ترجمان کی جانب سے کی گئی ہے۔امریکی اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر (Hayden Panettiere) کا انتقال گرین وِل، ریاست ساؤتھ کیرولائنا، امریکا میں ہوا۔ رپورٹس کے مطابق انہیں 16 اگست 2026 کو تقریباً دوپہر 1:50 بجے بے ہوش حالت میں پایا گیا اور موقع پر ہی مردہ قرار دیا گیا ہیڈن پنیٹیئر اور اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ (MichelleTrachtenberg) نے 2005 کی معروف ڈزنی فلم ’آئس پرنسس‘ میں ایک ساتھ اداکاری کی تھی۔ اس سے قبل اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ گزشتہ سال فروری میں 39 برس کی عمر میں انتقال کرچکی ہیں۔ اداکارہ کی موت کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں ہے، ان کے مداح ان کی بے وقت موت پر افسردہ ہیں۔ خیال رہے کہ ہیڈن پنیٹیئر امریکی ٹی وی سیریز کے علاوہ مختلف فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں