پرتگال(شہرنامہ نیوز) عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کی سادگی سے منعقد ہونے والی شادی کی پہلی تصویر سامنے آگئی۔ رونالڈو اور جارجینا نے11 اگست 2026 کو پرتگال کے علاقے کاسکائس میں واقع اپنے گھر میں سول تقریب کے دوران شادی کی۔ دنیا کے مقبول ترین جوڑوں میں شمار ہونے کے باوجود دونوں نے کسی بڑی اور پُرتعیش تقریب کے بجائے انتہائی نجی انداز اپنایا، جس میں ان کے پانچ بچوں اور چند قریبی افراد نے شرکت کی۔ شادی میں رونالڈو اور جارجینا نے معروف لگژری فیشن برانڈ گوچی کے ملبوسات کا انتخاب کیا۔ جارجینا نے روایتی عروسی گاؤن کے بجائے سفید رنگ کا نفیس سلک اسکرٹ سوٹ پہنا جبکہ رونالڈو ہلکے خاکی رنگ کے سوٹ میں نظر آئے۔ ان کے بچوں کے ملبوسات بھی ہلکے اور ہم آہنگ رنگوں میں رکھے گئے۔ گوچی کا انتخاب اس جوڑے کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ دونوں کی پہلی ملاقات 2016 میں میڈرڈ کے ایک گوچی اسٹور میں ہوئی تھی، جہاں جارجینا بطور سیلز اسسٹنٹ کام کرتی تھیں۔ جارجینا نے شادی کو سادہ رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’’بچپن میں ایک شاندار محل، بڑی بارات اور طویل عروسی لباس والی شادی کا خواب دیکھا کرتی تھی مگر اب خواہش اپنے شریک حیات اور بچوں کے ساتھ گھر میں ایک مختصر اور نجی تقریب کی تھی۔‘‘
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈو اور جارجینا نے پرتگال میں سادگی سے شادی کرلی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







