لاہور (شہرنامہ نیوز)پاکستانی اداکار دانش تیمور نے اہلیہ سپر اسٹار عائزہ خان سے علیحدگی کی افواہوں پر آخر کار لب کشائی کردی۔دانش تیمور نے کہا کہ ‘ہم خوشحال ازدواجی زندگی بسر کررہے ہیں’۔ اداکار کا کہنا ہے کہ ‘عائزہ خان میرے پیارے بچوں کی ماں اور میری شریک حیات ہیں،کچھ لوگوں کو ہماری شاندار زندگی اچھی نہیں لگ رہی’۔ دانش تیمور کا کہنا تھا کہ ‘میں ان دنوں اپنے پروجیکٹ میں دن رات مصروف ہوں، فضول باتوں اور جھوٹی خبروں پر دھیان نہیں دیتا’۔ اس سے قبل عائزہ خان نے بھی ایک فین پیج کی جانب سے کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان افواہوں کو مسترد کیا تھا۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کی طلاق یا علیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں۔
دانش تیمور نے اہلیہ عائزہ خان سے علیحدگی کی خبروں کو مسترد کردیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







