حکومت کا ترجمان دفتر خارجہ تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) حکومت نے دفتر خارجہ کے ترجمان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سجاد حیدر خان کو ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سجاد حیدر اس وقت ڈی جی ساؤتھ ایشیا کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ موجودہ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب مقرر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سجاد حیدر خان کی بطور ترجمان دفتر خارجہ تقرری کا نوٹیفکیشن جلد متوقع ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں