واشنگٹن (شہرنامہ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران اقتصادی طور پر ناکام ہو رہا ہے اور اس کے پاس اپنی فوج کو ادائیگی کے لیے بھی رقم نہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران شدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے اور حکومت کو اپنے فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے حالیہ دنوں میں ایران پر اقتصادی دباؤ مزید بڑھاتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے مزید الگ تھلگ کرنا ہے۔اس سے قبل امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ کا ایران پر ایک بار پھر حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی فوج پر حملہ ہوا تو ایران کو سخت جوابی کارروائی کا سامنا ہو گا۔ ایران کے اندر یا آبنائے ہرمز میں فوجی کارروائی کا آپشن موجود ہے، آبنائے ہرمز پر امریکا کا مکمل کنٹرول اور ناکہ بندی انتہائی مؤثر ہے، جبکہ ایران کے خلاف معاشی دباؤ اس وقت زیادہ مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔
ایران اقتصادی طور پر ناکام، معیشت تباہی کے دہانے پر ہے: ٹرمپ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







