نومولود بچوں کی ہلاکت پر وزیراعظم برہم، سیکریٹری صحت معطل

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے متعلقہ افسران پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کرکے عہدے سے ہٹا دیا،واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کے لیےانکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی،سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر بیرسٹر نویل اعوان شامل ہیں۔ کمیٹی واقعے کی وجوہات، ذمہ داری اور ممکنہ غفلت کا جائزہ لے گی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں