واہ کینٹ میں انسانیت سوز واقعہ، والد پر کمسن بیٹیوں سے مبینہ بدسلوکی کا الزام

راولپنڈی(شہرنامہ نیوز) راولپنڈی کے تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ رپورٹ ہوا جس کے مطابق سگے والد نے بیٹیوں کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکات کی اور انہیں فحش ویڈیو بھی دکھاتا رہا۔ اہلیہ کی درخواست پر خاوند / بچیوں کے والد کے خلاف درج کیے جانے والے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے شادی 20 سال قبل شہزاد حسین کے ساتھ انجام پائی، حسین آباد میں رہائش رہی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے . بڑی بیٹی کی عمر 17 سال، چھوٹی کی 15 سال اور بیٹے کی عمر 10 سال ہے، چھ ماہ سے خاوند سے ناچاقی پر بچوں کو لیکر ہمشیرہ کے گھر حسن ابدال چلی گئی، تقریبا ایک ماہ سے بیٹیاں اور بیٹا اپنے والد کے پاس حسین آباد رہے تھے۔ بیٹیوں سے بات کرنے کے لیے ساس کو فون کیا تو ساس نے بڑی بیٹی سے بات کروائی، میری بیٹی مجھ سے بات کرتے رو پڑی اور کہا والدہ آپ والد کے گھر یہاں آجائیں، میں بیٹی کی پریشانی پر گھر چلی گی جہاں کچھ وقت تک رکنے بعد واپس جانے لگی تو بیٹیاں رونے لگیں کہ ہمیں بھی یہاں سے ساتھ کے جائیں ہم نے یہاں نہیں رہنا۔بیٹیوں سے وجہ پوچھی تو انھوں نے بتایاکہ والد رات کے وقت کھلے فلیپر نما ٹراؤزر پہننے کے لیے مجبور کرتا اور اپنے ساتھ لٹا لیتا ہے، ٹانگوں پر مالش کے بہانے مبینہ نازیبا حرکات کرتا اور پرائیویٹ باڈی پارٹ کو چھوتا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں