مکہ مکرمہ کے کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کا حیرت انگیز منظر کیمرے میں محفوظ

جدہ(شہرنامہ نیوز)مکہ مکرمہ میں خراب موسم کے دوران آسمانی بجلی کے کلاک ٹاور سے ٹکرانے کا حیرت انگیز منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید برقی سرگرمی کے دوران اچانک آسمانی بجلی مکہ کے مشہور کلاک ٹاور کے بالائی حصے سے ٹکراتی ہے اور آسمان روشنی سے جگمگا اٹھتا ہے۔ یہ غیر معمولی منظر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے جبکہ ویڈیو بھی تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں