اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) عمران خان کی اسپتال منتقلی کےمعاملہ پر ڈاکٹر عظمیٰ خان نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی دوسری درخواست دائر کردی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے فون پر بات نہ کروانے کے خلاف ڈاکٹر عظمیٰ خان نے سپریم کورٹ میں دوسری توہینِ عدالت درخواست دائر کردی،درخواست میں الزام عائدکیاگیا ہےکہ 18 اگست کے عدالتی حکم پرعملدرآمد نہیں کیاگیا،عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون کالز کی سہولت نہ دینے اور ڈاکٹر عظمیٰ خان، علیمہ خانم اورقاسم زمان کوملاقات سے روکنےکا بھی الزام لگایا گیا،توہینِ عدالت کی درخواست کے ساتھ اضافی دستاویزات بھی جمع کرائی گئی ہیں،اضافی دستاویزات ریکارڈ پر لانے کے لیے دو متفرق درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔
عمران خان کی اسپتال منتقلی کا معاملہ، عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی دوسری درخواست دائر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







