اسلام آباد (شہرنامہ نیوز)نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے مرکزی انٹری پوائنٹ پر مشکوک گاڑی کے نہ رکنے پر سیکیورٹی پر متعین عملے نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد زخمی ہوگئے۔ یو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مرکزی انٹری گیٹ پر اچانک تیز رفتار کار انٹری گیٹ پر آتے دیکھ کر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے کار کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن کار سواروں نے گاڑی نہ روکی تو اہلکاروں نے سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے گاڑی کو رکوانے کے لیے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد جن کے نام رحمت اللہ اور عبدل جبار معلوم ہوئے شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو پمز منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے ایک ملزم کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے نکلا، دوسرا ملزم بلوچستان کے ضلع کوہلو کے تھانہ کوہلو کا مطلوب اشتہاری ہے۔گولیاں لگنے سے دونون زخمی ہوگیے جبکہ گاڑی کی فرنٹ اسکرین ٹوٹ گئی، دونوں زخمیوں کو پمز منتقل کیا گیا ہے جنکی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
ایئرپورٹ کے مرکزی گیٹ پر مشکوک گاڑی پرفائرنگ، مطلوب اشتہاری سمیت 2 افراد زخمی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







