عمران خان کا جیل ٹرائل شروع ہونے کا عندیہ، اے ٹی سی جج کا اہم بیان

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کا جیل ٹرائل شروع ہونے کا عندیہ دیدیا۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میںہوئی، جہاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کا عندیہ دیا۔ مقدمے میں ملوث دیگر 4 ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایک کیس میں جیل ٹرائل شروع ہونے والا ہے۔ کیا پتا اسی کیس میں شروع ہو جائے جو میرے پاس زیر سماعت ہے۔دوران سماعت وکلا نے عدالت سے استفسار کیا کہ آپ نے جیل ٹرائل کے لیے وزارت قانون کو جو خط لکھا تھا، اس کا جواب آگیا ہے کیا؟ جس پر عدالت کی جانب سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کا جواب نہ آنے کا بتایا گیا۔جج طاہر عباس سپرا نے مسکراتے ہوئے اگلا کیس کال کروا دیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں