بمبئی(شہرنامہ نیوز)بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کیرئیر آغاز میں بہت سے گانے بغیر کسی معاوضے کے گائے۔ حال ہی میں گلوکارہ نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے انڈسٹری میں موجود کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے کھل کر بات کی اور تسلیم کیا کہ انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کا وجود موجود ہے لیکن انہوں نے ذاتی طور پر کبھی اس کا تجربہ نہیں کیا۔ شریا گھوشال کا کہنا تھا کہ اب حالات کچھ بہتر ہیں، سوشل میڈیا کے دور سے پہلے انڈسٹری میں خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، میں نے بہت کم عمری میں شروعات کی تھی، اس لیے میرے والدین ہمیشہ میرے ساتھ ہوتے تھے اور یہ ہی وجہ ہے کہ کسی کی ہمت نہیں ہوئی۔شریا گھوشال نے انڈسٹری میں معاوضے میں برابری سے متعلق غلط فہمیوں پر بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ یہ کوئی صنفی معاملہ نہیں ہے، لڑکوں کو بھی اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اپنے کیرئیر کے آغاز میں بہت سے گانے بغیر کسی معاوضے کے گائے۔ گلوکارہ نے مزید کہا کہ اس بارے میں بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، لوگ سمجھتے ہیں کہ ارجیت سنگھ کو اتنی بھاری رقم ملتی ہے لیکن یہ بات مکمل طور پر درست نہیں ہے، اس وقت انڈسٹری کے تمام اچھے گلوکار بہت سا کام بلا معاوضہ کرتے ہیں لیکن جب کوئی جائز مطالبہ یا موقع ہو تو وہ بھاری معاوضہ بھی وصول کرتے ہیں۔
کیرئیر کے آغاز میں مفت گانے گائے، شریا گھوشال نے انڈسٹری کا راز بتا دیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







