کوئٹہ(شہرنامہ نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جس دوران شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ، دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل کو بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور امن و استحکام کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ گیریژن آمد پر کمانڈر کوئٹہ کور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا ، فیلڈ مارشل نے فیلڈ فارمیشنز کے کمانڈرز اور کمانڈنگ افسران سے ملاقات کی جس دوران بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ۔ آئی یس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو بلوچستان میں امن واستحکام کیلئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جبکہ بلوچستان کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئے تعاون کا جائزہ لیاگیا، فیلڈ مارشل نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت،آپریشنل تیاری اور بے لوث عزم کو سراہا۔ فیلڈمارشل نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر اداروں کے درمیان مسلسل رابطے پر زور دیا اور کہا کہ امن ایسا ماحول فراہم کرتا ہے جو معاشی سرگرمیوں اور ترقی کیلئے سازگار ہے، بلوچستان کے عوام کا امن،خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہیں۔ محفوظ،مستحکم ماحول ترقیاتی اقدامات اور معاشی مواقع کو فروغ دینےمیں معاون ہو گا۔فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جبکہ فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے افسران اور جوانوں کی ثابت قدمی کو سراہا۔
بلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







