اسلام آباد(نمائندہ شہرنامہ)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے یوم فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا یہ دن ان بہادر شاہینوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے جرات ، عزم اور پیشہ وارانہ مہارت سے وطن کے دفاع کی تاریخ رقم کی۔ پیر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت ہماری دفاعی تاریخ کا روشن باب ہے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امورنے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی نے ایک بار پھر اپنی بھرپور دفاعی صلاحیت ثابت کی، آپریشن بنیان مرصوص نے ثابت کیا کہ پاک فضائیہ کے شاہین ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور پوری طرح مستعد ہے،پاک فضائیہ کے شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امورنے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہین پوری قوم کا فخر ہیں، قوم کو پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کی جرات، عزم اور پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے۔
پاک فضائیہ کے شاہین پوری قوم کا فخر ہیں، طارق فضل چوہدری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







