’میں پٹھان ہوں، گولی مارنی ہے تو مار دو‘، انڈر ورلڈ کو ’پٹھان‘ کا دوٹوک جواب

بمبئی(شہرنامہ نیوز) بالی ووڈ کے معروف فلمساز سنجے گپتا نے 90 کی دہائی میں بھارتی فلم انڈسٹری پر انڈر ورلڈ کے اثر و رسوخ سے متعلق بات کرتے ہوئے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا ہے۔ یک حالیہ انٹرویو میں سنجے گپتا نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس دور کے عینی شاہد ہیں جب ممبئی میں انڈر ورلڈ کا خوف عروج پر تھا اور فلمی ستاروں سے لے کر ہدایت کاروں اور دیگر شخصیات تک کوئی اس کے اثر سے محفوظ نہیں تھا۔فلمساز کے مطابق اس زمانے میں بڑے اداکاروں اور اداکاراؤں پر مخصوص فلمیں سائن کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا جبکہ انڈر ورلڈ سے تعلق رکھنے والے افراد فلموں کے سیٹس تک پہنچ جاتے اور شوٹنگ بھی دیکھا کرتے تھے۔ اس ماحول میں شاہ رخ خان ان چند شخصیات میں شامل تھے جو انڈر ورلڈ کے دباؤ کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں ہوئے۔ان کے مطابق جب شاہ رخ خان کو دھمکی دی گئی اور فلموں یا شوز میں کام کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تو اداکار نے دوٹوک انداز اپناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کے لیے نہ کوئی فلم کریں گے اور نہ ہی شو۔سنجے گپتا نے شاہ رخ خان سے منسوب ردعمل بیان کرتے ہوئے کہا کہ اداکار نے مبینہ طور پر جواب دیا، ’میں پٹھان ہوں، گولی مارنی ہے تو مار دو، میں تم سے نہیں ڈرتا۔‘

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں