سندھ میں اسکولوں کے اوقات کار ایک گھنٹہ کم کرنے کا اعلان

کراچی(شہرنامہ نیوز) وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے اسکولوں کے اوقات میں ایک گھنٹے کی کمی کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان انہوں نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا ہے وسری جانب کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار شاہ نے کہا کہ ہم کوئی یکساں پالیسی بنانے میں ناکام رہے ہیں، جتنے بچے آؤٹ آف اسکول ہیں یہ ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث 20 ہزار اسکولوں کی دیواروں کو نقصان پہنچا، پاکستان دنیا میں تعلیم پر سب سے کم خرچہ کرنے والا ملک ہے، وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی سے تعلیمی مراکز کے لیے فنڈز فراہم کرے۔وزیرِتعلیم کا کہنا تھا کہ لاکھوں بچوں کو کمیونٹی بیسڈ مراکز کے ذریعے تعلیم دی جا رہی ہے، مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور تعلیمی مراکز کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں