لاہور(شہرنامہ نیوز)پنجاب میں سکول ٹیچر انٹرنزکی بھرتی کی سمری منظور کرلی گئی۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ ایس ٹی آئز رواں ہفتے سکولوں میں رپورٹ کریں گے۔ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کا مقصد سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنا ہے۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق اسکول ٹیچر انٹرنز کو عارضی بنیادوں پر تدریسی خدمات کے لیے رکھا جارہا ہے۔ایس ٹی آئز پرائمری، ایلیمنٹری اور سیکنڈری سطح پر تدریس کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ٹیچر انٹرنز پروگرام کا مقصد اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے ساتھ نوجوانوں کو تدریسی تجربہ فراہم کرنا بھی ہے۔
اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے پنجاب میں ایس ٹی آئیز کی بھرتی کا فیصلہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







