اسلام آباد(شہرنامہ نیوز)جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ مکہ مکرمہ پر حوثیوں کا حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا۔مولانا فضل الرحمان نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا سعودی عرب پر حملے نے امریکا اور مغربی دنیا کے دوغلے رویے کو ایک بار پھر بےنقاب کردیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا مکہ مکرمہ صرف ایک شہر نہیں، اربوں مسلمانوں کی عقیدتوں کا مرکز ہے، امت مسلمہ پوری شدت سے اس حملےکا بھرپور جواب دےگی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا امت مسلمہ سعودی عرب کے تحفظ کو یقینی بنائےگی، مسلمان ممالک اس نازک اور مشکل وقت میں سعودی عرب اور حرم مکہ کے تحفظ میں صف اول کا کردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ پاکستان مکہ مکرمہ کے تحفظ کے حوالے سے واضح پالیسی کا فوری اعلان کرے۔انہوں نے کہا امت مسلمہ کو مضبوط اور مؤثر اسلامی بلاک کے قیام کی ضرورت پہلے سے زیادہ محسوس کی جارہی ہے، جمعیت علمائے اسلام کے لاکھوں کارکن مملکت سعودیہ پر حملے کے دکھ درد میں شریک ہیں۔
مکہ مکرمہ پر حوثیوں کا حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا، مولانا فضل الرحمان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







